بچوں کے حقوق
ریاست بچوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھتی ہے۔
آسٹریا میں ہر بچے کو تعلیم کا حق حاصل ہے ہر بچے کے لیے لازم ہے کہ وہ سکول جائے۔ آپ کا فرض ہے کہ تعلیم میں یا کوئی ہنر سیکھنے میں بھی بچے کی مددکریں ۔
کوئی بھی چھوٹے بچوں یا بالغ بچوں کو ہراساں نہیں کر سکتا - بچوں اوربالغان پر جنسی تشدد یا زبردستی آسٹریا میں سختی سے منع ہے ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور جیل بھی ہو س کتی ہے-
سکول میں کھیل اور تیرنا سکھایا جاتا ہے- اس میں لڑکیوں اور لڑکوں کو ضروری حصہ لینا ہوگا۔
اچھی تعلیم سے بچوں کو مستقبل میں اچھی نوکری ملنے کا امکان ہے-
بچوں کے ساتھ زبردستی کرنا سختی سے منع ہے