آزادیِ رائے
آزادیِ رائے آسٹریا میں منع نہیں ہے ! ہر انسان کو اجازت ہے کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرے۔ لیکن اس کی حدود متعین ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوسرے انسان کی تضحیک نہیں کرسکتے۔

آسٹریا میں سب کو اپنا مذہب منتخب کرنے کی اجازت ہے ۔ ہر انسان اپنے مذہب کا خود انتخاب کرے اور اس کے مطابق رہے۔

مذہب سے پہلے ملک کا قانون ہے اس کا مطلب ہے کہ آسٹریا کے ادارے ہمیشہ قانون کے تحت فیصلہ کرتے ہیں۔ کبھی بھی مذہبی قوائد و ضوابط کو ترجیح نہیں دی جاتی۔
