عورتوں اور مردوں کے حقوق
آسٹریا میں عورتوں اور مردوں کے برابر حقوق ہیں۔
آسٹریا میں عورتیں اُسی طرح فیصلہ کرسکتی ہیں جس طرح مرد کرسکتے ہیں۔
ایک عورت خود فیصلہ کرتی ہے کہ کس کے ساتھ اور کب شادی کرے گی- وہ بغیر شادی کے بھی کسی مرد کے ساتھ رہ سکتی ہے- اور مرد بھی اپنی بیوی یا ساتھ رہنے والی کا انتخاب خود کرسکتا ہے-
ہم جنس ایک ساتھ رہ سکتے ہیں یعنی عورت عورت کے ساتھ اور مردمرد کے ساتھ بھی رہ سکتے ہیں-