پناہ گزینی کا حق

پناہ گزینی حاصل کرنے کے قوانین جنیوا کنونشن میں درج ہیں۔

پناہ گزین وہ ہے جس کو ذات،مذہب،قومیت یا کسی خاص گروپ یا پھر کسی سیاسی جماعت کا کارکن ہونے کی وجہ سے جان کا خطرہ ہو-

جس کی یہ وجو ہات نہ ہوں لیکن اُسے اپنے ملک میں قتل ہونے یا صحت متاثر ہونے کا خطرہ ہو ،کو امدادی تحفظ دیا جاتا ہے-

پناہ گزینی کی کاروائی

آپ نے آسٹریا میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے- پناہ کے کیس میں آپ کی قانونی مشیر اور ترجمان مدد کریں گے۔ حکومت آپ کی پناہ گزینی کی درخواست پر کاروائی عمل میں لائی گی - آپ کو یہاں تعاون کرنا ہوگا۔

آپ کو اختیار ہے کہ آپ حکام کو اپنی ساری تفصیلات سے آگاہ کریں۔ مثلاً نام و تاریخ پیدائش۔ یہ ضروری ہےکہ آپ سچ بتائیں۔ حکام کو آپ کے انگلیوں کے نشانات اور پولیس کی تشخیصی تفصیلات درکار ہوں گی- جو بھی کاغذات آپ کے پاس ہیں وہ حکام کو پیش کریں-

 

پناہ گزینی کی کاروائی کے دوران آپ آسٹریا میں رہ سکتے ہیں-
کاروائی کے دوران حکام کی ضرورت پڑنے پر آپ تک رسائی ممکن ہونی چاہیئے۔ بلانے پر آپ کو مقررہ وقت پر آنا چاہیئے۔